جونا گڑھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ،ہم بھارت جوناگڑھ لے کر رہیں گی:نواب بیگم آف جونا گڑھ عالیہ دلاور خانجی

اتوار 14 ستمبر 2025 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)گزشتہ روز جوونا گڑھ ہاؤس ڈیفنس کراچی میں‘‘یومِ الحاق جونا گڑھ پر ایک مشترکہ اجلاس ہوا اجلاس کی سربراہی محترمہ عالیہ دلاور خانجی نواب بیگم آف ریاست جونا گڑھ نے کی جبکہ شرکاء اجلاس میں سابقہ گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کے صاحبزادے نوابزادہ عالمگیر خانجی،نوابزادہ ظہیر خانجی کے علاوہ نائب دیوان معین خان اور اے ڈی سی عقیل خان نے شرکت کی ۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نواب بیگم عالیہ دلاور خانجی نے کہا کہ ہم انڈیا کو بار بار یاد کرواتے ہیں کہ جونا گڑھ پاکستان ہے اور ہم بھارتی جارحیت کے خلاف دُنیا بھر میں آواز اُٹھائیں گے اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم شکرگزار ہیں پاکستانی حکومت اور افواج پاکستان کے کہ اُنھوں نے ہمیشہ ریاست جونا گڑھ کے مسائل کو نہ صرف توجہ سے سنا بلکہ اُنکے حل کے لیے کوششیں بھی کی۔

(جاری ہے)

جبکہ نوابزادہ عالمگیر خانجی اور ظہیر خانجی نے کہا کہ وہ نواب بیگم کے شانہ بشانہ جونا گڑھ کاز کو آگے بڑھائیں گے ۔جبکہ نائب دیوان اور اے ڈی سی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں انڈیا کے خلاف جونا گڑھ کا مقدمہ جوکہ التوا کا شکار ہے اب محترمہ عالیہ خانجی کی قیادت میں باقائدہ پیروی کریں گے اور انڈیا کا گھناؤنا چہرہ دُنیا کو دکھائیں گے۔