نیوزی لینڈ ،جرمنی میں بڑی ریلیاں، اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

اسپین اور اسرائیل میں بھی بڑے مظاہرے،’’نیتن یاہو ٹرمپ کو دھوکا دینا بند کرو‘‘کے بینر اٹھا کر احتجاج

اتوار 14 ستمبر 2025 14:20

میڈرڈ/آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)نیوزی لینڈ، جرمنی اور اسپین سمیت اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بھی ہزاروں افراد نے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں افراد نے مارچ کیا، اس دوران مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی ریلی میں مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔ادھر اسپین میں سائیکلنگ ریس میں اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر فلسطین کے حامیوں نے احتجاج کیا اور اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب تل ابیب میں بھی ہزاروں اسرائیلیوں نے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے 'نیتن یاہو صدر ٹرمپ کو دھوکا دینا بند کرو' کے بینر اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔