Live Updates

سیلاب سے متاثرہ حب کینال میں مرمت کے بعد پانی چھوڑ دیاگیا، میئر کراچی

اتوار 14 ستمبر 2025 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں مرمت کے بعد پانی چھوڑ دیا گیا ہے، رواں ہفتے بارش کے دوران حب کینال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ حب کینال میں آج صبح پانی چھوڑ دیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ حب کینال بدھ کو ہونے والی بارش اور برساتی ریلے سیمتاثر ہوئی تھے،اطراف کی مٹی بہہ جانے کے باعث کینال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی تھی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب کینال کیاطراف کی مٹی پانی میں بہہ جانے کیباعث کینال ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوئی اور اس کا 20 میٹر کا حصہ متاثر ہوگیا تھا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ شہریوں کوحب ڈیم سے پانی کی فراہم صبح 7بجے سے شروع کردی گئی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات