جہلم ویلی کے گائوں لانگلہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کا شو آف پاورشوکت نواز میر و دیگر کا استقبال

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

․چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء)جہلم ویلی کے گائوں لانگلہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کا شو آف پاور،جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء شوکت نواز میر اور دیگر کا لانگلہ پہنچنے پر مقامی لوگوں کی جانب سے استقبال،شو آف پاور میں تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں،مسلکوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت،29 ستمبر کو مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان،ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا عوام علاقہ کے جذبہ، جدوجہد کو سلام،مبارکباد پیش کی،مقررین کی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا نام لیے بغیر ان پر شدید تنقید،منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماء شوکت نواز میر،فیصل گیلانی، تیموربیگ، اویس خان،آصف اقبال مغل،عابد اعوان.افضال ہمدانی،عامر روشن،راجہ سلیمان،تیمور چوہدری، سفیر عباسی،اسحاق اعوان،قرط العین خان اور دیگر نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر کے عوام نے ایکشن کمیٹی کے جملہ مطالبات کی تاہید کردی ہے،ضلع جہلم ویلی میں دو پبلک باتھ روم نہ بنا سکنے والے اب عوام کو غلط بیانی کر کے گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں اور تحریک کو غلط رنگ دے رہے ہیں،یہ خالصتا عوامی حقوق کی جدوجہد ہے یہاں پر مختلف نظریات،مسالک اور علاقائی معاملات کو دور رکھ کر عوامی حقوق پر بات ہورہی ہے، اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو پانی میں چھڑی واضع نظر آرہی ہے اس لیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوٹ پٹانگ بیانات داغ رہے ہیں،اقتدار کی کشتی کو بھنور میں پھنستے دیکھ کر اب سیاست دان تاجروں کو دوکانیں کھلی رکھنے کے درس دے کر جھوٹا موقف اختیار کر رہے ہیں کہ ایکشن کمیٹی پاکستان مخالف ہے یہ بات بلکل غلط ہے،عام عوام جان چکے ہیںاس ریاست کا بڑا مسئلہ خود حکمران طبقہ ہی.یہاں کے ایک ایم ایل اے پہلے خود مہاجرین کی سیٹوں کے خلاف تھے اچانک ان سیٹوں کی حمایت صرف اس وجہ سے کر رہے ہیں تاکہ اپنے اقتدار کو دوام دلوا سکیں،سنجیدہ،باشعور سیاسی جماعتوں کے کارکنان اب سمجھ چکے ہیں سسٹم میں خرابیاں کہاں پر ہیںیونیورسٹی کیمپس جہلم ویلی کی مکانیت اور رجسٹریشن کا مسئلہ جو حل نہیں کروا سکے وہ بھی اب نوجوانوں کے حقوق پر بات کر رہے ہیںاب یہ جنگ عوامی حقوق کے سنگ جاری رہے گی.اب ایم ایل ایز یہ چاہتے ہیں کہ 29 ستمبر کو بازار کھل جائیں اور وہ پہلے کی طرح پھر سے عوام کے حقوق غصب کرتے رہیں،یہ ان کی بھول ہے اب ایسا نہیں ہو گا عوام بیدار ہو چکی ہے،عوام اپنے حقوق غصب کرنے والے سیاست دانوں کی باتوں میں کسی صورت نہیں آئیں گے،انھیں 29 ستمبر کے روز اینٹ کا جواب پرامن ہڑتال کر کے پتھر سے دیں گے،اس موقعہ پر تاجر برادری نے کہا کہ دوکانیں ہماری ہیںکوئی بھی سیاسی یتیم ہمارے راستے میں نہ آئے،ہمیں وفاداری اور غداری کی گردانیں نہ پڑھائے،اب حقوق کی لڑائی عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی لڑ رہی ہے اب جو بھی فیصلہ ہوگا.عوام کرے گی،مقررین نے کہا کہ ہم سہولت کاروں کی تمام حرکتوں سے باخبر ہیں.اگر ان کو اتنا ہی عوام کا درد ہے تو ہمارے مطالبات کو مانتے ہوئے ہماری حمایت کا اعلان کریں،بصورت دیگر کل یہی عوام چوکوں،چوراہوں،کھیت،کھلیانوں میں ان سے یہ سوال کرے گی کہ جب سستی بجلی،سستے آٹے اور دیگر حقوق کی بات کی جارہی تھی تب آپ کہاں تھی ضلع جہلم ویلی کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے سابقہ بڑے عہدوں پر براجمان رہنے والے،موجودہ انوار سرکار کے آلہ کار اب عوام کو بتائیں کہ پسماندگی کی تمام ذمہ داری انکی ہے ہوش کے ناخن لیں ورنہ بنگلہ دیش اور نیپال کی تحریکیں آپ کے سامنے ہیں�

(جاری ہے)