Live Updates

ق* گجرات کی موجودہ حالت کے ذمہ دار چوہدری پرویز الٰہی ہیں‘ بیرسٹر دانیال چوہدری

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

ظ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ گجرات کی موجودہ حالت کے ذمہ دار چوہدری پرویز الٰہی ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں گجرات کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا اور اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔اتوار کو پرویز الہٰی کے گجرات سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ یہ بیان ان کی اپنی تیس سالہ ناکام حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ ''گجرات کا نام لے کر سیاست کرنے والی یہ شخصیت اپنے دور میں شہر کو بنیادی سہولیات تک فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اورآج سیلاب کی تباہی کے بعد انہیں گجرات کی یاد آئی ہے، حالانکہ ان کے منصوبوں نے ہی گجرات کو آج اس حال تک پہنچایا ہیانہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں عوام کی تکلیف کا اتنا ہی خیال ہے تو محض بیان بازی کی بجائے عملی اقدام کریں آور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان بلخصوص حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر کام کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری نے زور دے کر کہا کہ محض بیانات جاری کرنے سے نہ تو گجرات کی تاریخ بدل جائے گی اور نہ ہی ان کے ماضی کے قصور دھل جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔۔۔ اعجاز خان
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات