سندھ ایمپلائز الائنس کے تحت کراچی میں ورکرز کنونشن17 ستمبر کو مقامی آرٹیوریم میں ہوگا

اتوار 14 ستمبر 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)سندھ ایمپلائز الائنس کے تحت صوبے بھر میں پینشن اصلاحات کی واپسی،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی،DRAالاونس کی ادائیگی،تنخواہوں پینشن میں 50 فیصد اضافیکے لیے ورکرز کنونشن اور ریلیوں کا انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔15 ستمبر کو میر پورخاص،16 ستمبر کو حیدر آباد اور 17 ستمبر کو کراچی میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کے بعد مطالبات کی۔

منظوری کیلیے وزیر اعلی ہاوس پر دھرنے کی تاریخ کااعلان کیا جائے گا۔ کراچی کے ورکرز کنونیشن کے انتظامات کے لیے اکائنس کا اہم اجلاس گسٹا کراچی کے دفتر میں ہوا۔جس میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقارشاہ،گسٹا کے کراچی ڈویژن کے صدر اعجاز اعوان،پ ٹ الف کے انوربلوچ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ کراچی کے صدراشرف علی خان،اپیکا کے حافظ احمد علی،گپسا کے غلام حیدربروہی،سیپسا کے امتیاز قریشی کے علاوہ مختلف ملازم تنظیموں کے ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی کنونیشن میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے اور ریلی نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔مینر جان بلوچ نے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اور آنے والے اخرجات کا بجٹ پیش کیا۔جس کی تمام تنظیموں نے منظوری دے دی۔قائدین نے اپنی اپنی تنظیموں کے کارکنان کوکراچی کنونیشن میں بھرپور شرکت کی ہدایت جاری کردی۔