Live Updates

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا

اتوار 14 ستمبر 2025 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 16 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز سے قبل قومی ویمنز ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں جبکہ ہیڈ کوچ محمد وسیم نے سیشن کے دوران کھلاڑیوں کو اسکلز ڈویلپمنٹ سے متعلق ٹپس دیں۔ پریکٹس کے دوران پلیئرز کو فزیکل ٹریننگ اور پاور ہٹنگ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی تاکہ سیریز میں بہترین کارکردگی پیش کی جا سکے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات