Live Updates

مینز ٹی 20 ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری،بنگلہ دیش اور افغانستان منگل کو آمنے سامنے ہوں گے

پیر 15 ستمبر 2025 08:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) مینز ٹی 20 ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں، اس سلسلے میں (کل)بروز منگل کو واحد میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں کل (منگل ) کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔میچ ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ بھارت، عمان اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا میچ 17 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا۔ دونوں گروپ سے دو، دو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جگہ بنائیں گی اور ان میں سے دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔

ٹورنامنٹ کے میچز دبئی اور ابو ظہبی میں شیڈول ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ اس سے قبل 2016 اور 2022 میں بھی ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جا چکا ہے۔ 2016 میں بھارت اور 2022 میں سری لنکا فاتح رہا۔ پاکستان نے یہ ایونٹ اب تک دو مرتبہ (2000 اور 2012) جیتا ہے جبکہ بھارت 8 اور سری لنکا 6 مرتبہ چیمپئن بن چکے ہیں۔\932
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات