بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خاں کی22ویں برسی 26ستمبر کو منائی جائے گی

پیر 15 ستمبر 2025 11:30

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خاں کی 22ویں برسی 26ستمبر کو منائی جائے گی۔نواب زادہ نصر اللہ خاں1918 میں جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں پیدا ہوئے وہ نصف صدی سے زائد تک خارزار سیاست میں آبلہ پائی کرتے رہے اپنے 55سالہ سیاسی کیرئیر میںاگرچہ نواب زادہ نصر اللہ خاں مقبول سیاسی رہنما نہ بن سکے لیکن ہر سیاسی رہنما ان کے سیاسی ڈیرے پر حاضری ضرور دیتا تھا بڑے بڑے سیاستدان ان سے سیاسی معاملات پر مشاورت کیلئے آتے رہے۔

(جاری ہے)

سیاسی تاریخ میں ان کا اہم ترین کارنامہ12اکتوبر 1999 کو جمہوریت پر شب خون مارنے والے جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف پاکستانی سیاست کے دو روایتی حریفوں میاں نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا ۔ان گنت سیاسی اتحادوں کا بانی نوابز ادہ نصر اللہ خاں26ستمبر 2003 کو 85برس کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گیا ۔