
جموں کے مضافاتی علاقے میں زمین دھنسنے سے درجنوں خاندان بے گھر،مقامی لوگوں نے تباہی کا ذمہ دار قابض انتظامیہ کے منصوبے کو قرار دے دیا
پیر 15 ستمبر 2025 11:50
(جاری ہے)
مقابلے کے امتحانات کی تیاری کرنے والے ایک نوجوان محمد آصف نے بتایا کہ ہمارا گھر رہنے کے قابل نہیں رہا اور ہماری زمین بھی ختم ہو گئی ہے۔ زمین میں ایک فٹ سے زیادہ چوڑے شگاف پڑ چکے ہیں۔
کچھ جگہوں پر زمین 15سے20فٹ تک دھنس چکی ہے۔محمد آصف جس کا خاندان اس قدرتی آفت میں اپنا گھر اور کھیت کھو بیٹھا ہے، نے کہا ہم نہیں جانتے کہ کیا کیا جائے ۔ مقامی لوگوں جن میں زیادہ تر مویشی پالنے والے اور چھوٹے کسان ہیں،نے بتایا کہ ان کی روزی روٹی تباہ ہو گئی ہے کیونکہ مکئی، گندم، چاول اور سرسوں کی فصل اگانے والی زرخیز اراضی کے سینکڑوں کنال دھنس گئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پورا گائوں صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔جموں میں مقیم سماجی کارکن سرفراز احمد نے بتایاکہ خدشہ ہے کہ گائوں نقشے سے ہی مٹ جائے گا۔کھیری پنچایت کے سابق سرپنچ دھرمیندر سنگھ مان نے کہا کہ حکومت کا ردعمل افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سرکاری اہلکاروں نے امداد کے نام پر پانچ خیمے تقسیم کئے جبکہ تقریباً 2 درجن خاندان اپنے گھر کھو چکے ہیں۔ وہ کہاں جائیں گے؟ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمیں مایوس کر دیا ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ متنازعہ رنگ روڈ منصوبے کے لئے بھاری مشینری کے استعمال کے بعد نقصان مزید بڑھ گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہاڑی ڈھلوانیں غیر مستحکم ہوگئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.