مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیریوں کی آواز دبانے کے خطرناک نتائج نکلیں گے،چوہدریی نعیم اختر

پیر 15 ستمبر 2025 15:07

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس چوہدری نعیم اختر نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ڈوڈا سے منتخب رکن مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی معراج ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اپنی جاری کردہ مذمتی بیان میں چوہدری نعیم اختر نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کا یہ اقدام کشمیریوں کی توجہ درگاہ حضرت بل رحمتہ اللہ علیہ پر اشوکا کے نشان والی تختی کی تنصیب کے گستاخانہ واقعے سے ہٹانا ہے ایک منتخب رکن اسمبلی کے خلاف پی ایس اے کا استعمال بلاجواز اور غیر قانونی ہے چوہدری نعیم اختر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیریوں کی آواز دبانے کے خطرناک نتائج نکلیں گے مودی سرکار کو اب نیپال،بنگلہ دیش اور سری لنکا میں ہونے والے واقعات سے سبق سیکھنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ وادی چناب سے منتخب ہونے والے رکن مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کو گرفتار کر کے کالے قانون کے تحت کٹھوعہ جیل منتقل کر دیا گیا ان کا کہنا تھا کہ یو این کے سیکرٹری جنرل کشمیری نظر بند حریت قیادت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں بھارتی گجرات کا قصاب نریندر مودی کشمیریوں کا قاتل ہے مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیریوں کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے انشاء اللہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا اور تحریک آزادی کشمیر کامیاب ہو گی۔