ؔقادر خان مندوخیل کی پریس کانفرنس، پیپلز پارٹی کی کمیٹی کے فیصلوں کا دفاع، ملازمین کے حقوق کے لیے جدوجہد

کمیٹی کے فیصلوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف توہین پارلیمان کا نوٹس لیا جائے گا،قادر خان مندوخیل

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

Nاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما قادر خان مندوخیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ30اگست 2022 کو تمام پارٹیوں کے ممبران پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی، کنٹریکٹ ڈیلی ویجز کے تمام ملازمین کے لیے کمیٹی احکامات کر سکتی ہے۔ ہم نے 31 میٹنگز 72 اداروں کے ساتھ کی۔

کمیٹی کے اختیارات تھے کہ وہ کسی بھی ادارے کیسربراہ کو شو کاز جاری کر سکتی تھی۔ڈیلی ویجز کی تنخواہ ہم نے 37000 کرنے کے احکامات دیے۔قادر خان مندوخیل نے کہا کہ کوئی ملازم اگر نوکری کے دوران فوت ہو جائے تو ہم نے اسکو بقایا جات اور لواحقین کو معاوضہ ادا کرنیکا فیصلہ صادر کیا تھا۔ ہماری کمیٹی پر کسی بھی پارٹی کی طرف سے کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

مختلف اداروں میں ملازمین کی بحالی کے لیے اداروں کی طرف سے مزاحمتی کردار بھی ادا کیا گیا۔ کمیٹی نے کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز میں ایک شخص کو سو روپے کی کرپشن کے الزام پر نوکری سے فارغ کیا گیا۔وفاقی محتسب میں ترقی پسند و ناپسند پر کیا گیا تھا۔ وفاقی محتسب کے نمائندے عدالت میں بھی غلط رپورٹ پیش کرتے ہیں۔ عدالت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ قومی اسمبلی کمیٹی کی رولنگ کو ختم کر سکیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی ان ملازمین کی بحالی کے لیے اسمبلی میں قرارداد پیش کرے گی۔قادر خان مندوخیل نے کہا، پیپلز پارٹی ہمیشہ لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔لوگوں کو روزگار فراہم کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس کا خمیازہ بھگتاہے۔پیپلز پارٹی اب بھی لوگوں کو روزگار فراہم کرے گی۔ہمارا منشور ہی روٹی کپڑا اور مکان ہے۔قادر خان مندوخیل نے مزید کہا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جو پارلمینٹ کی کمیٹی کے احکامات پر عمل نہیں کرے گا اس کو توہین پارلیمان کا نوٹس دیا جائے گا۔

ہماری ملازمین کے حقوق کے لیے لڑی گئی جنگ کا صلہ ہے کہ میں زیادہ ووٹ لینے کے باوجود الیکشن ہروایا گیا. ایک ہارے ہوئے تین ہزار ووٹ لینے والے کو جتوا کر اسمبلی میں پہنچایا گیا. وہ جو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے تھے انکو چاہیے کہ وہ آج کمیٹی کے احکامات پر عمل کروا کر پارلیمنٹ کی توقیر کروائیں