،وزیراعظم پاکستان کی قطر میں ترکیہ کے صدر ایردوان، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان‘ محمود عباس، امیر قطرسے ملاقاتیں

×اسرائیل کے قطر اوردیگر اسلامی ملکوں پر حملوں کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی غور‘ آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز کا تبادلہ

پیر 15 ستمبر 2025 22:25

oدوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے قطر میں عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیںکی ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقاتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی فلسطین کے صدر محمود عباس، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، تاجکستان اور مصر کے صدور، ملائیشیا کے وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس پرتپاک انداز اور گرمجوشی سے ملے۔ان ملاقاتوں میں اسرائیل کے قطر اوردیگر اسلامی ملکوں پر حملوں کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز کا تبادلہ ہوا۔واضح رہے کہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لئے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں 50 سے زائد رکن ممالک کے سربراہاننشریکنہیں