کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

منگل 16 ستمبر 2025 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح سویرے سے ہلکی بارش ہوئی ہے،جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی، نمائش چورنگی، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، صفورا میں بھی ہلکی بارش ہوئی، نارتھ ناظم آباد، بورڈ آفس، سخی حسن، حیدری، پٹیل پاڑہ میں بھی بادل برس پڑے۔

کورنگی، ڈیفنس، قیوم آباد، پنجاب کالونی، گذری، ریس کورس، کلب روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، اسٹیڈیم روڈ، شاہراہ فیصل پر بھی ہلکی بارش ہوئی، کئی گھنٹے تک بوندا باندی سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ہلکی بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، کورنگی روڈ پر کے پی ٹی انٹرچینج سے ڈیفنس کی جانب جانے والی سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔