
پاکستان میں ہر سال تقریباً 5 ہزار خواتین سروائیکل کینسر کا شکار ہوتی ہیں، ایچ پی وی ویکسینیشن پروگرام کے خلاف سوشل میڈیا پر کسی قسم کے منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر عروج یاسر خان
منگل 16 ستمبر 2025 16:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ ویکسین 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو مفت مہیا کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سروائیکل کینسر سے بچائو کےلئے یہ سنگل ڈوز ویکسین ہے جو چین سے درآمد کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمر میں قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث یہ ڈوز 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو دی جا رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 15 سال سے زیادہ عمر کی بچیوں اور خواتین کےلئے کمرشل ویکسینز موجود ہیں جو دوسرے ممالک سے منگوائی جاتی ہیں اور ان کی دو یا تین ڈوزز لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو یہ ویکسین 9 سے 14 سال کی عمر میں نہیں لگی اور وہ ویکسین خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتیں تو وہ معمول کا چیک اپ کر ا کر اپنے آپ کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے اسلامی ممالک سعودی عرب، ملائیشیا، یو اے ای، بنگلہ دیش میں یہ ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری سوشل میڈیا پر جاری کسی قسم کے منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں اور اپنی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کےلئے یہ ویکسین لگوا کر ذمہ دار والدین اور ذمہ دار شہری ہونے کا حق ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اس بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے گاوی (Gavi) اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 15 ستمبر 2025 سے پائلٹ ایچ پی وی ویکسینیشن پروگرام شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں 9 تا 14 سال کی عمر کی تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ بچیوں کو ایک خوراک پر مشتمل ویکسین دی جائے گی۔2026 سے یہ ویکسین باقاعدہ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) میں شامل ہو جائے گی جس کے بعد اس کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جائے گا اور تقریباً 1 کروڑ 78 لاکھ بچیوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ڈاکٹر عروج یاسر خان نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی آئندہ نسلوں کی صحت کے تحفظ میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے لیکن اس کی کامیابی عوامی شعور پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے گائناکالوجسٹس، پیڈیاٹریشنز، نرسز، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز اور اساتذہ کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ معاشرے میں آگاہی پھیلائی جا سکے اور غلط فہمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
-
تربیلا ڈیم مکمل بھر چکا، منگلا قریب ہے، دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.