غزہ کے معاملے پر ثالثی کرنے کی صلاحیت صرف قطر کے پاس ہے‘امریکی وزیر خارجہ

منگل 16 ستمبر 2025 21:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ غزہ کے معاملے پر ثالثی کرنے کی صلاحیت صرف قطر کے پاس ہے۔مارکو روبیو نے قطر روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر کو فیصلہ کرنا ہے کہ پچھلے ہفتے کے بعد وہ ثالثی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک مذاکرات سے غزہ جنگ ختم کروانے میں مدد کرسکتا ہے تو وہ قطر ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس کے پاس جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے صرف چند دن ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ سٹی میں آپریشن شروع کر دیا ہے، معاہدے کے لیے بہت مختصر وقت ہے، مہینے نہیں بلکہ شاید صرف دن یا چند ہفتے ہیں۔