کیچ میں آئی ڈی بم حملے میں کیپٹن وقار سمیت 5جوانوں کی شہادت پر افسوسناک ہے ، میر شفیق الرحمن مینگل

منگل 16 ستمبر 2025 21:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کیچ میں آئی ڈی بم حملے میں کیپٹن وقار سمیت 5جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا مقدس خون ضرور رنگ لائے گا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ کیچ کے علاقے میں فتنہ الہندوستان نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار ،نائیک جنید شہید، نائیک عصمت شہید، لانس نائیک خان محمد شہید اور سپاہی ظہور اپنے وطن عزیز پرقربان ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے بزدلانہ حملوں کے خلاف منظم اور جوابی کارروائی ہونی چائیے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے کرائے کے قاتل اور اٴْن کے سہولتکاروں نے ظٴْلم کا بازار گرم کر رکھا ہے اِس ظٴْلم کے خلاف بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کو متحد ہو کر آواز اٴْٹھانا چاہئے۔ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کی شہادت کو قبول فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔