ٹرمپ کا بھارتی وزیراعظم کو فون، سالگرہ کی مبارکباد دی

بدھ 17 ستمبر 2025 11:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

امریکی تجارتی وفد کی نئی دلی میں بھارت کے تجارتی وفد سے ملاقات ہوئی، وفد سے ملاقات میں تجارتی معاہدے کی کوشش کی گئی۔یاد رہے کہ امریکی تجارتی ٹیم نے گزشتہ ماہ بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف لگایا۔