بھارت آزاد کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں روز اول سے مصروف ہے، چوہدری محمد اکمل سرگالہ

بدھ 17 ستمبر 2025 14:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر چوہدری محمد اکمل سرگالہ نے کہا ہیکہ بھارت آزاد کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں روز اول سے مصروف ہے، مگر ان سازشوں کو کشمیریوں عوام ملکر ناکام بنایں گی. بھارت آزاد کشمیر کو بلوچستان طرز پر غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، آزادکشمیر کی سیاسی قیادت تحریک آزادی کی کشمیر کی مکمل آزادی تک بھرپور حمایت جاری رکھی گی۔

موجودہ اتحادی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوش کر رہے ہیں۔آزادکشمیر کی عوام کی نمائندگی آزاد کشمیر اسمبلی میں منتخب نمائندے بخوبی کررہے ہیں کسی فورم یا پریشر گروپ کو عوامی فیصلوں کا اختیار نہیں دیا جاسکتا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوامی کے مسائل کے حوالے سے دن رات کوشاں ہے آزادکشمیر کی عوام شرپسندوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں،اس سے تحریک آزادی کو نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ریاست کے تشخص پر متحد ہیں، آزادکشمیر بھر میں بیس کیمپ کو مضبوط بنانے کیلئے سیاسی رابطہ مہم شروع کریں گے، ریاست پاکستان کو مستحکم بنانے کے لیے ہم سب ایک ہیں، اس پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔وزیر جنگلات نے کہا کہ بھارت سازشوں کا اسی طرح جواب دیں گے جس طرح بنیان المرصوص میں شکست دی۔انہوں نے کہا آزادکشمیر کی عوام کو غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ نہیں بننے دیں گے، بھارتی سازش کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔