کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد کاکڑ و شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، امین الدین بازئی ایڈوکیٹ

بدھ 17 ستمبر 2025 15:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سابق پراسیکیوٹر نیب بلوچستان امین الدین بازئی ایڈوکیٹ نے کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد کاکڑ و شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگروں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے،مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں نے اپنی قرباینوں سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے پوری قوم شہداء کی احسان مند اور قربانیوں کی مقروض ہے، بدھ کو اپنے بیان سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل سابق پراسیکیوٹر نیب بلوچستان امین الدین بازئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت بہت جلد بلوچستان میں امن کا بول بالا ہوگا کیونکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اور فورسز یکجا ہیں۔

(جاری ہے)

امین الدین بازئی ایڈوکیٹ نے کیپٹن وقار احمد کاکڑ اور دیگر شہداء کی درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کےخون کی بدولت ملک دشمن عناصر کو شکست اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کو کامیابی ملی گی۔