سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے فرزند بلاول بھٹو زرداری کی 37ویںسالگرہ21ستمبر کو منائی جائے گی

بدھ 17 ستمبر 2025 23:12

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے فرزند بلاول بھٹو زرداری کی 37ویںسالگرہ21ستمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور بلاول بھٹو کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے،محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے فرزند ہیں۔بلاول بھٹو زرداری 21ستمبر 1988ء کو پیدا ہوئے ۔بلاول بھٹوپاکستان کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔