بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اور فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان کی جانب سے سال 2025/28 میں منعقد کئے جانے والے ایوارڈز کی فہرست جاری

بدھ 17 ستمبر 2025 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) چئیرمین بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اویس جدون نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اور فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان کی جانب سے سال 2025/28 میں منعقد کئے جانے والے ایوارڈز کی فہرست جس میں کمال اتا ترک انٹرنیشنل ایوارڈ، مولانا مودودی گولڈ میڈل، مولانا محمد عمر ایوارڈ، عاصمہ جہانگیر ایوارڈ، مولانا مفتی محمود ایوارڈ اور دی رئیل ڈیموکریٹ ایوارڈز شامل ہیں یاد رہے کہ یہ ایوارڈز انٹرنیشنل سول ایوارڈز سیریز ہیروز آف ارتھ کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈز پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد لاہور اور کراچی دیئے جائیں گے 14 کیٹیگریز میں جن میں جرنلسٹ، ہیومن رائٹس، رول آف لا، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم، سپورٹس، ادب، سفارتی خدمات، جمہوری خدمات، عوامی خدمات، سول سروس اور ایک شوبز کے لیے مختص کیا گیا ہے ایسے افراد اور ادارے جنہوں نے ان شعبوں میں اعلی کارکردگی دکھائی ہوگی انہیں ان ایوارڈز سے نوازا جائے گا یاد رہے کہ تھنک ٹینک اور سوسائٹی پچھلی ایک دہائی سے زیادہ عرصہ خطہ کے ممالک کے لوگوں کو ان ایوارڈز سے نواز رہی ہے اور یہ دنیا منفرد اور ریکارڈ ایوارڈز سیریز ہے جسے ہیروز کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ جبکہ کابل تہران اور انقرہ میں بھی دئیے جائیں گے۔