9 مئی کوزمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی مزید سماعت 20ستمبر تک ملتوی

بدھ 17 ستمبر 2025 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)9 مئی کوزمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی مزید سماعت 20ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران پراسیکیوشن کے ایک گواہ نے ملزمان کے خلاف شہادت ریکارڈکرائی۔

ملزمان کے وکلا ء نے گواہ سے بیان پر جرح مکمل کی، عدالت نے ٹرائل کی کارروائی 20ستمبر تک ملتوی کر تے ہوئے مقدمہ کے دیگر گواہان کو طلب کر لیا۔اس مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے کے قریب ہے، تھانہ ریس کورس نے زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میان علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔