
×پی ٹی آئی کو اداروں کے ساتھ لڑوانا اور پارٹی میں اختلاف پیدا کرنا مسلم لیگ (ن) کی سب سے بڑی سازش ہے، ڈاکٹر شفقت ایاز
بدھ 17 ستمبر 2025 20:55
(جاری ہے)
ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں ہر صورت قانون کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے اور اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔
عمران خان کا مؤقف ہے کہ ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط کرنا ہے کیونکہ ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ انہوں نے ہمیشہ اداروں کے ساتھ تصادم کی بجائے تعاون کی بات کی ہے، کیونکہ پاکستان بھی ہمارا ہے اور ادارے بھی ہمارے ہیں۔ یہی سوچ ملک کو بحرانوں سے نکال کر استحکام اور ترقی کی طرف لے جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اچھی طرح معلوم ہے کہ عوام کا اعتماد صرف عمران خان اور تحریک انصاف پر ہے، اسی لیے وہ سازش کے تحت اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن کارکنان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ منصوبہ تبھی ناکام ہوگا جب سب اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ اگر کارکنان متحد رہے تو وہ دن دور نہیں جب عمران خان جیل سے باہر ہوں گے اور عوامی مینڈیٹ کے حقیقی نمائندے کے طور پر ایک بار پھر قوم کی قیادت کریں گے۔ یہی دن ہماری جدوجہد کی اصل کامیابی ہوگا اور مخالفین کے تمام منصوبوں کی مکمل ناکامی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جدوجہد اور قربانیاں اس قوم کے نوجوانوں اور عوام کے دلوں میں ایک نئی امید پیدا کر چکی ہیں۔ وہ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں جنہوں نے ذاتی مفادات کی بجائے ہمیشہ ملک اور عوام کے لیے قربانی دی۔ ان کی مقبولیت اور عوامی طاقت مخالفین کے تمام حربوں کو ناکام بنا دے گی اور ان شاء اللہ پاکستان ایک نئی صبح کی طرف بڑھے گا
مزید قومی خبریں
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
چوہدری شافع حسین سے پاکستان فرنیچر ایسوسی کے وفد کی ملاقات، فرنیچر انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت
-
پولیس کی کارروائی، لڑکی کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
مسٹریونیورس کا ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شہروزخان کا وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
-
الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.