سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کی جانب سے شاندار استقبال اور پروٹوکول فراہم کرنے پرخوشی کا اظہار

بدھ 17 ستمبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کی جانب سے شاندار استقبال اور پروٹوکول فراہم کرنے پرخوشی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا استقبال دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا غماز ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت خادم الحرمین الشریفین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم کا دورہ اہمیت کا حامل ہے،مشرق وسطی کی سکیورٹی صورتحال پر دونوں ممالک کا موقف یکساں ہے۔