ٓسعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال: پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نئی جہت

وزیراعظم کا سعودی شاہی فضائیہ کی جانب سے استقبال بے مثال اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی گہرائی اور قربت کا ایک واضح مظہر ہے

بدھ 17 ستمبر 2025 23:30

N اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ سے ہی دوستانہ، بھائی چارے اور اعتماد پر مبنی رہے ہیں، اور حالیہ دنوں میں ان تعلقات میں ایک اور نئی جہت کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں، جہاں سعودی عرب نے اپنے عزیز پاکستانی وفد کا شاندار استقبال کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں طے پایا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی جلد دوبارہ ملاقات ہو گی، اور آج وزیراعظم کا سعودی شاہی فضائیہ کی جانب سے استقبال بے مثال انداز میں کیا گیا، جو پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی گہرائی اور قربت کا ایک واضح مظہر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سعودی عرب کے اٴْن چند ممالک میں شامل ہے جنہیں سعودی حکومت انتہائی عزت و احترام دیتی ہے۔

سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، اور دونوں ممالک کے مابین یہ تاریخی برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، محبت اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔پاکستان کے عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، اور خانہ کعبہ اور روضہ رسول? کی موجودگی کے باعث پاکستانی عوام کی سعودی عرب سے گہری مذہبی وابستگی بھی ہے۔وزیراعظم کے سعودی عرب میں فقید المثال استقبال کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے فوری طور پر شہر کی سجاوٹ کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ان احکامات کے تحت، دارالحکومت اسلام آباد کی عمارتوں کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے، اور اس وقت پاک سعودی ٹاور سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتیں چمک رہی ہیں، جو وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔یہ تمام اقدامات وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے تناظر میں کیے گئے ہیں، اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کی ایک اور علامت ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں شاندار استقبال اور اسلام آباد میں ہونے والی سجاوٹیں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے گہرے ہونے اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں