Live Updates

پاکستان کرکٹ بورڈ اورآئی سی سی کے درمیان کئی ای میلز کا تبادلہ کے بعد راضی ہوا

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:13

پاکستان کرکٹ بورڈ اورآئی سی سی کے درمیان کئی ای میلز کا تبادلہ کے بعد ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) ایشیا کپ میں جاری تنازع اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال کے بعد پاکستان میچ کھیلنے پر کیسے راضی ہوا اندر کی خبر سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے سب سے ہائی وولٹیج مقابلے پاک بھارت ٹاکرے میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے میدان میں مصافحہ نہیں کیا، جب کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے اس معاملے میں پاکستان کرکٹ مخالف کردار نے پی سی بی کو سخت موقف اپنانے پر مجبور کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی کو خطوط لکھے جس میں زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے مطالبہ کیا تھا اور یہ مطالبہ نہ ماننے پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی تھی۔

(جاری ہے)

یہ معاملہ تین دن تک ڈیڈ لاک کا شکار رہا۔ آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اہم مقابلے سے قبل آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان اجلاس ہوا تاہم وہ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

جس کے بعد پی سی بی چیئرمین نے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ جانے سے روک دیا میچ کے انعقاد پر شکوک کے بادل مزید گہرے ہوگئے۔تاہم اچانک پی سی بی کے رویے میں نرمی آئی اور آج کا میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے ٹیم کو گراؤنڈ روانہ ہونے کی ہدایت کی۔ تاہم میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔پاکستان کیسے اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے نکالنے کے مطالبے سے دستبردار ہوا اس حوالے سے اندر کی خبر آ گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان اس تنازع پر ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد یہ میچ شام چار بجے تک ختم ہو چکا تھا۔ تاہم اس موقع پر معاملات کا سلجھانے کے لیے بیک دی ڈور کوششیں جاری رہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازع کا کوئی منطقی حل تلاش کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان کئی ای میلز کا تبادلہ ہوا۔

جس کے بعد اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور نوید چیمہ میں ملاقات کرائی گئی۔اس ملاقات میں میچ ریفری پائی کرافٹ نے پاک بھارت میچ میں ہونے والے واقعہ پر معذرت کی اور کہا کہ یہ واقعہ رابطے کے فقدان کے باعث پیش آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رچی رچرڈ سن کے دستیاب نہ ہونے کے باعث پائی کرافٹ آج کا میچ سپروائز کر رہے ہیں۔ تاہمم معاملہ مکمل طور پر رفع دفع ہونے پر پائی کرافٹ سپر فور مرحلے میں بھی میچز سپروائز کریں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات