Live Updates

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو جاری کردی گئی

اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:13

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ایشیا کپ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستانی ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگنے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اینڈی پائی کرافٹ نے بھارت اور پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی۔آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات