واک اووریو اے ای کے کپتان کا بھارتی صحافی کے سوال پرتسلی بخش جواب

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:18

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بعد یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے واک اوور کے سوال پر بھارتی صحافی کو تسلی بخش جواب دے کر خاموش کرا دیا۔

(جاری ہے)

محمد وسیم کی میڈیا سے گفتگو کے موقع پر ایک بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ یو اے نے پاکستان ٹیم کے گراؤنڈ میں دیر سے آنے پر واک اوور کیوں نہیں لیا جس کے جواب میں محمد وسیم نے فوری جواب دیا کہ ہم یہاں واک اوور لینے نہیں کھیلنے آئے تھے واک اوور لینا ہماری ذمہ داری نہیں،ہماری توجہ کھیل پر ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام معاملات آرگنائزنگ کمیٹی کے ہاتھ میں تھے، ہمیں پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ میچ تاخیر سے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ پاک بھارت میچ میں ہاتھ ملانے کے تنازع اور میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک تھا۔