لیسکو ارشد ندیم کی ہر ممکن سپورٹ جاری رکھے گا،محمد رمضان بٹ

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، امید ہے کہ لیسکو کا سپوت اگلے ایونٹ میں بھرپور کم بیک کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ایونٹ سے قبل انجری کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے میدان میں اترے۔سی ای او لیسکو اپنے بیان میں نے کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس میں میڈل جیتنے سے زیادہ ارشد ندیم کا عالمی مقابلے میں پاکستان کے لیے لڑنے کا جذبہ قابلِ تعریف ہے،لیسکو ارشد ندیم کی ہر ممکن سپورٹ جاری اور انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔