ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی سماعت کے دوران کوئی بھی شخص ریکارڈنگ نہیں کر سکے گا

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے عدالت میں منتقل ہونے کے بعد ایس او پیز جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ایس او پیز سابق چیئرمین کے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت حاضری سے متعلق جاری کئے گئے ہیں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری ایس او پیز کی کاپی انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے اندر اور باہر آویزاں کردی گئی ہیں۔

ایس او پیز کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی سماعت کے دوران کوئی بھی شخص ریکارڈنگ نہیں کر سکے گا عدالت کے اندر موبائل فون یا ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ریکارڈنگ کرتے پکڑے جانے والے کیخلاف فوجداری قوانین کے تحت کاروائی ہو گی کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کاروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کر سکے گا۔