Live Updates

سیلاب متاثرین کو ریلیف سمیت ہر قسم کی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:06

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنررحیم یارخان خرم پرویز نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع کی چاروں تحصیلوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس اور خیمہ بستیوں میں سیلاب متاثرین کو طبی، ویٹرنری سہولیات، پینے کے صاف پانی اور کھانے کی فراہمی جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔سیلاب متاثرین کے لئے ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے سمیت بچوں کو دودھ کی فراہمی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے تمام محکمے ریسکیو1122، صحت،ریونیو، زراعت، لائیو سٹاک، ضلع کونسل، سول ڈیفنس، پولیس و دیگر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات