Live Updates

لاڑکانہ:ایم پی اے سٹی جمیل احمد سومرو کی پریس کلب کے صدر ور سینئر صحافیوں سے ملاقات

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری ایم پی اے لاڑکانہ سٹی جمیل احمد سومرو نے پریس کلب لاڑکانہ کے صدر نوید احمد لاڑک اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب لاڑکانہ عبدالقادر جاگیرانی اور سینئر صحافی معشوق اوڈھانو، سینئر صحافی مرتضیٰ کلہوڑو، ڈاکٹر بدر شیخ حنیف سہاگ، منصور ابڑو، سلامت ابڑو، نادر ابڑو بھی موجود تھے۔

تاہم کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر وسیم بھٹو، جنرل سیکرٹری نوید سومرو، وقار میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔جمیل احمد سومرو نے صحافی برادری کو سندھ میں سیلاب کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر سندھ حکومت کے نمائندے مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور لاڑکانہ میں موریہ لوپ ڈیم اور عاقل اگانی ڈیم پر تیزی سے کام جاری ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات