آئین میں رہتے ہوئے جو بھی بات کرے عتراض نہیں، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر

جمعرات 18 ستمبر 2025 21:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدر خان نےقانون سازاسمبلی کے اجلاس کے دوران قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ آئین میں رہتے ہوئے جو بھی بات کرے کوئی اعتراض نہیں،جتھے بناکر اس طرح کوئی کرے گا تو مزاحمت کروں گا،پونچھ کی سرزمین بہت زرخیز سرزمین ہے، اس کے لوگوں کے ساتھ تعلق ہماری خاندانی میراث ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کل مجھے برا بھلا کہا جارہا ہے مجھے اس کی پروا ہ نہیں اس نظام کو جتھوں سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا،جو گالی بد تمیزی کا کلچر پروان چڑھایا جارہا ہے آنے والی نسلوں کو ایسا معاشرہ نہیں دینا چاہتے، ان لوگوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے خراج تحسین پیش کیا۔میرا کسی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں،یہ سمجھتا ہوں حقوق و فرائض میں سب برابر ہیں، مراتب اللہ نے پیدا کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پروفیسر عبدالغنی بھٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عبدالغنی بھٹ صاحب ایک اعلیٰ درجہ پائے کے رہنماتھے،وہ ایک وقت میں انگریزی عربی اردو اور فارسی کشمیری پانچ زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔وزیر برائے جموں وکشمیر لبریشن سیل محترمہ امتیاز نسیم نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سفارتی اور دفاع معاہدے پر حکومت پاکستان اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

وزیر حکومت سردارمحمد حسین خان نے کہاکہ مہاجرین ہمارے بھائی ہیں ہم مہاجرین کے وارث اور ان کی نشستوں کے محافظ ہیں۔وزیر حکومت محترمہ تقدیس گیلانی نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی معاہدے پر وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور وزیرخارجہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے تحریک آزادی کے رہنما عبدالغنی بھٹ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ ہماری روحانی وابستگی ہے۔

اس کے دفاع کی ذمہ داری ہمارے لیے باعث سعادت اور فخر ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے کہاکہ مہاجرین کے حوالے سے جاندار موقف اپنانے پر سابق وزرا ئے اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان اورسردارعتیق احمد خان کوسلام پیش کرتاہوں۔سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔