پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ پر حکومت آزادکشمیر کا جمعہ کو یوم تشکر منانے کا فیصلہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ پر حکومت آزادکشمیر کا کل(جمعہ ) یوم تشکر منانے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ مذہبی امور و اوقاف آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے عالم اسلام باالخصوص عرب ممالک میں علاقائی سالمیت ، امن و استحکام کے فروغ اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنے کے سلسلہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ سے سفارتی محاز پر حاصل کردہ کامیابی پر جمعتہ المبارک 19 ستمبر 2025 آزاد کشمیر بھر میں یوم تشکر منائے جانے کی منظوری دی ہے۔

یوم تشکر کے موقع پر خطباء کرام اور علماء دین جمعۃ المبارک کے خطبات میں یوم تشکر کی اہمیت کو اجاگر کریں گے ، تاریخی دفاعی معاہدہ کے پس منظر اور اس کے مثبت اثرات سے آگاہ کریں گے۔ بعد از نماز جمعہ جملہ مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جن میں دونوں برادر اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کی ترقی، خوشحالی ، امن و استحکام اور اخوت و یکجہتی کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔