Live Updates

-بلیلی، چشمہ اچوزئی، شیخ ماندہ اور کلی گل محمد کے عوام اور طلبہ طویل عرصے سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا شکار،جمعیت علما اسلام کوئٹہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:35

ؒکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنما اور رکن مرکزی مجلس شوری حضرت مولانا عبد الرحمن رفیق، حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلیلی، چشمہ اچوزئی، شیخ ماندہ اور کلی گل محمد کے عوام اور طلبہ طویل عرصے سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

رہنماں نے کہا کہ پہلے لوکل بسوں کی بندش نے عوام کو متاثر کیا اور اب حکومتی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں مزدا مالکان کی گاڑیاں بھی بند کر دی گئی ہیں، جس سے غریب اور متوسط طبقہ بالخصوص طلبہ اور محنت کش طبقہ شدید کرب میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور اب ٹرانسپورٹ کی بندش عوام دشمن اقدامات میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے، مگر بدقسمتی سے بلوچستان میں عوامی مسائل کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان، گورنر بلوچستان اور چیف جسٹس بلوچستان سے پرزور اپیل کی کہ فوری طور پر نوٹس لے کر عوام کو سفری سہولتیں بحال کی جائیں۔رہنماں نے واضح کیا کہ اگر مسئلہ فی الفور حل نہ کیا گیا تو جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ عوامی رابطہ مہم اور احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات