Live Updates

ٓرحیم یار خان،ضلع میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:00

ض*رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ضلع کی چاروں تحصیلوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس اور خیمہ بستیوں میں سیلاب متاثرین کو طبی، ویٹرنری سہولیات، پینے کے صاف پانی اور کھانے کی فراہمی جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔سیلاب متاثرین کے لئے ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے سمیت بچوں کو دودھ کی فراہمی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے تمام محکمے ریسکیو1122، صحت،ریونیو، زراعت، لائیو سٹاک، ضلع کونسل، سول ڈیفنس، پولیس و دیگر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور محفوظ اپنے گھروں کو واپسی تک تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ سیلاب متاثرین حکومت پنجاب کے مہمان ہیں ان کا مکمل خیال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں فیلڈ ہسپتال میں طبی سہولیات و علاج معالجہ سمیت ریلیف کیمپس اور خیمہ بستیوں میں تمام خاندانوں اور مال مویشیوں کے لئے بنیادی سہولیات کا تسلسل جاری ہے۔

نشیبی علاقوں میں وبائی امراض سے تحفظ اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ادویات وافر مقدار میں دستیاب کی گئی ہیں جبکہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے فیلڈ سکولوں میں تدریسی عمل جاری ہے۔لائیو سٹاک کا عملہ سیلابی علاقوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ الرٹ ہے اور تمام امدادی محکموں کا عملہ فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات