Live Updates

جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور ریلیف سرگرمیاں جاری

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرجانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں وسیع پیمانے پر نقصان ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 11 لاکھ 74 ہزار 870 افراد متاثر ہوئے جبکہ 1112 دیہات زیر آب آئے۔

(جاری ہے)

سیلابی پانی کے نتیجے میں 11 لاکھ 74 ہزار 870 ایکڑ زمین متاثر اور 12 لاکھ 49 ہزار 328 ایکڑ فصلیں تباہ ہوئیں۔ اب تک 45 اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔ریلیف سرگرمیوں کے سلسلے میں انتظامیہ اور متعلقہ محکمے متحرک ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں 1145 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اب تک 15 لاکھ 5 ہزار 711 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 14 لاکھ 70 ہزار 521 مال مویشی بھی محفوظ مقامات پر پہنچا دیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں، 4 لاکھ 51 ہزار 978 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 8 لاکھ 48 ہزار 119 جانوروں کا علاج بھی کیا گیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات