پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک تاریخی سنگ میل ہے ، سید شفقت شاہ

جمعہ 19 ستمبر 2025 18:32

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) سکھر کے معروف سینئر سیاستدان اور سماجی رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سید شفقت علی شاہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا ، دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سید شفقت علی شاہ نے کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا ، خطے میں مزید امن اور استحکام کو فروغ ملے گا، نجی شعبہ کے لئے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دیتا ہے جس کیلئے اس معاہدہ نے ایک پرجوش سیاسی حمایت حاصل کی ہے۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدہ قرار دیا جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے جذبات، دوستی اور بھائی چارہ کی تصدیق کرتا ہے۔