
سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس
جمعہ 19 ستمبر 2025 20:40
(جاری ہے)
سینیٹر افنان اللہ خان نے کمیٹی کو بتایا کہ مختلف اداروں سے ڈیٹا الگ الگ چوری کیا جاتا ہے، مرتب کیا جاتا ہے اور بعد میں فروخت کیا جاتا ہے۔
کمیٹی کی چیئرپرسن نے بینک ٹرانزیکشن کے حوالے سے دھوکہ دہی کی کال موصول ہونے کا ذاتی تجربہ شیئر کیا اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ دھوکہ دہی کرنے والے اس طرح کی حساس معلومات تک کیسے رسائی حاصل کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے واضح کیا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کوئی بھی ٹیلی کام ڈیٹا ڈارک ویب پر ظاہر نہیں ہوا تاہم انہوں نے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے قومی سطح کا میکنزم قائم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔کمیٹی نے ذاتی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے قانون سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے خبردار کیا کہ ڈیٹا پروٹیکشن قانون سازی میں ناکامی ملک کو سنگین نتائج سے دوچار کرے گی۔ اجلاس میں جاز کی جانب سے صارفین سے 6 ارب روپے کی ٹیرف وصولی پر بھی غور کیا گیا۔ آڈٹ حکام کی درخواست پر کمیٹی نے معاملہ پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کو بھجوا دیا۔ حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے نے تصدیق کے لیے کچھ دستاویزات پہلے ہی جمع کرادی ہیں۔سینیٹر ندیم احمد بھٹو نے ملک بھر میں موبائل فون سروسز کے بگڑتے معیار اور مسلسل کال ڈراپس پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کراچی سکھر موٹروے پر جی ٹو سروس بھی بہت کم دستیاب ہے۔کمیٹی نے یوفون اور ٹیلی نار کے تاخیری انضمام کا بھی جائزہ لیا۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے حکام نے بتایا کہ انضمام کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے اور دو ہفتوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ڈیٹا جمع کرانے میں تاخیر کی وجہ سے اس عمل میں پہلے ہی 18 ماہ لگ چکے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے واضح کیا کہ جب تک انضمام کو حتمی شکل نہیں دی جاتی، فائیو جی سروسز کے لیے سپیکٹرم کی نیلامی نہیں کی جا سکتی۔وزارت آئی ٹی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ فائیو جی نیلامی دسمبر میں ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اتھارٹی نیلامی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے تاہم بعض مسائل کو ابھی بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں سینیٹرز ندیم احمد بھٹو، ڈاکٹر افنان اللہ خان، منظور احمد کاکڑ اور کامران مرتضیٰ کے علاوہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
برطانوی اور یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملے، پاکستانی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی صورتحال معمول کے مطابق برقرار
-
صفائی کے عالمی دن کا مقصد زمین کو کچرے اور آلودگی سے پاک کرنا ہے، گورنر سندھ
-
گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے سے گھر کی چھت گرنے کی رپورٹ طلب کرلی
-
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑاجنسی اسکینڈل، ملزم نے عدالت میں جرم قبول کرلیا
-
صفائی کے عالمی دن پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
-
مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد
-
وزیراعلیٰ سندھ کا میر مرتضیٰ بھٹو کی 29ویں برسی پر شہید کو خراج عقیدت
-
صاف ستھرا ماحول برقراررکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر مبارکباد
-
وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن، شہر صاف
-
سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرپروگرام کا دوسرا فیز، پنجاب 9500 ہائی پاور ٹریکٹرزکیلئے قرعہ اندازی
-
وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں میں ٹیپا کی طرز پر ایجنسیاں قائم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.