
امریکا، سکلڈ ورکرز کے لیے ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر سالانہ مقرر ،حکمنامہ جاری
ہفتہ 20 ستمبر 2025 11:00
(جاری ہے)
امریکا ایک لاٹری سسٹم کے تحت ہر سال 85 ہزار ایچ ون بی ویزے دیتا ہے جس میں بھارت کے وصول کنندگان کا تقریباً تین چوتھائی حصہ ہے۔
بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارتی کارکنوں پر انحصار کرتی ہیں جو یا تو امریکا منتقل ہوتے ہیں یا دونوں ممالک میں آتے جاتے ہیں۔صدر ٹرمپ کے سابق اتحادی ایلون مسک سمیت ٹیک انٹرپرینیورز نے ایچ ون بی ویزوں کو نشانہ بنانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے پاس ٹیکنالوجی سیکٹر کی اہم نوکریوں کی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے مقامی سطح پر اتنا ہنر میسر نہیں ۔اوول آفس میں امریکی صدر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی صنعت اس اقدام کی مخالفت نہیں کرے گی۔ وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کا بھی کہنا ہے کہ تمام بڑی کمپنیاں اس اقدام پر متفق ہیں۔صدر ٹرمپ کے حکم کے مطابق اتوار سے ملک میں داخل ہونے کے خواہشمند افراد کے لیے فیس کی ضرورت ہو گی۔حالیہ برسوں میں ایچ ون بی ویزوں کی درخواستوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سابق ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کے دور میں 2022 میں ان درخواستوں کی ریکارڈ منظوری دی گئی تھی،اس کے برعکس 2018 میں صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں پہلی مدّت کے دوران ان ویزوں کو بڑی تعداد میں مسترد کیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ گولڈ کارڈ ویزا فروخت کرنا شروع کریں گے جو جانچ پڑتال کے بعد 10 لاکھ ڈالر میں امریکی شہریت کا موقع فراہم کرے گا، کمپنیوں کی جانب سے کسی ملازم کو سپانسر کرنے پر 20 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکا کی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونے کا خدشہ
-
امریکی ایچ ون بی ویزا کی فیس صرف نئے درخواست گزاروں پر لاگوہوگی، تنازع کے بعد وائٹ ہائوس کی وضاحت
-
ٹرمپ انتظامیہ کا ایچ ون بی ورک ویزا ہولڈرز کے لیے 1لاکھ ڈالر فیس عائدکرنے کا اعلان
-
چیف الیکشن کمشنر الیکشن چوری کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں.راہول گاندھی
-
امریکا میں ورک ویزا کے خواہشمندوں کیلئے بڑا جھٹکا، فیس میں بھاری اضافہ
-
گورنر خیبرپختونخوا کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش
-
جی سی سی کا مشترکہ فوجی مشقوں اور انٹیلیجنس تبادلہ بڑھانے پر اتفاق
-
10 ممالک پیرکو نیویارک کانفرنس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے ، فرانس
-
ٹرمپ کے گولڈ کارڈ ویزا پروگرام کی نقاب کشائی
-
ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ 1لاکھ ڈالر فیس مقرر کردی
-
ہم ساز و سامان بیچ کر یوکرین کی جنگ سے پیسا کما رہے ہیں،ٹرمپ
-
غزہ میں جو کچھ دیکھا جا رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے،اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.