Live Updates

جنوبی افریقہ ویمنزٹیم نے پاکستان کو ہرا کر ون ڈے سیریزجیت لی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:26

جنوبی افریقہ ویمنزٹیم نے پاکستان کو ہرا کر ون ڈے سیریزجیت لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو ڈی ایل قانون کے تحت جیت کیلئے 313 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ جو پورا نہ کرسکی۔

پاکستان کی پوری ٹیم ہدف کو حاصل نہ کرسکی اور 287 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمنز ٹیم 313 رنز کے تعاقب میں 287 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سدرہ امین کی شاندار سنچری رائیگاں گئی،نتالیہ پرویز نی73رنز جبکہ عمیمہ سہیل 43،عالیہ ریاض 18اور رامین شمیم نی12رنز بنائے۔سیریز کا آخری ون ڈے میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔ یاد رہے کہ سدرہ نے صرف 97 گیندوں پر 101 رنز بنائے، جس میں 12 دلکش چوکے شامل تھے۔اس سے قبل سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھی سدرہ امین نے 122 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح کے قریب پہنچایا تھا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات