جموں و کشمیر،ضلع کشتواڑ میں ولیج ڈیفنس گارڈ کے رکن نے خود کشی کر لی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:26

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم ویلج ڈیفنس گارڈ(وی ڈی جی)کے ایک رکن نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وی ڈی جی رکن 45سالہ ٹیک چند نے آج صبح ضلع کے علاقے اکرا ناگبتن بھٹکوٹ میں اپنی رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔