جموں وکشمیر، سی آئی کے کے کئی اضلاع میں چھاپے ، تلاشی لی گئی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:26

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کائو نٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے)نے کئی اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں عمل میں لائی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”سی آئی کے “کی ٹیموں نے مقبوضہ وادی کشمیر کے سری نگر، بارہمولہ، اسلام آباد ، کپواڑہ، پلوامہ اور شوپیاں میں کم از کم آٹھ مقامات پر تلاشی لی۔ چھاپوں کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔