پنجاب میں حادثات کی روک تھام کےلئے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 90 روزہ مہم جاری

ہفتہ 20 ستمبر 2025 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) پنجاب میں حادثات کی روک تھام کےلئے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف90 روزہ مہم جاری ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق رواں ماہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو1 لاکھ44 ہزار سے زائد کے چالان ٹکٹ جاری ہوئے اسی طرح صوبہ بھر میں90 روزہ مہم کے تحت اب تک3 لاکھ62 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں سے ریگولر لائسنس کے اجرامیں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے بتایاکہ صوبہ بھر میں90 روزہ مہم کے دوران بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا مقصد حادثات میں کمی لانا ہے لا انفورسمنٹ سے گزشتہ دو ماہ کے دوران حادثات میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :