ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

اتوار 21 ستمبر 2025 17:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر کے چار مسروقہ موٹر سائیکل، 65 ہزار روپے نقدی، دو موبائل فون، موٹر سائیکلوں کے پارٹس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق صدر واہ پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 65 ہزار روپے نقدی، دو موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح رتہ امرال پولیس نے دو رکنی گینگ سے تین مسروقہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس جبکہ دھمیال پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کیا۔ دھمیال پولیس نے گرفتار گینگ کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا ہے جہاں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔