uپنجاب پولیس کی ٹریفک قوانین پر سخت عملدرآمد، لاکھوں چالان

ٹ*رواں سال 59 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس جاری، 89 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے ق*اوور سپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر کریک ڈاؤن،ترجمان

اتوار 21 ستمبر 2025 19:15

\لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء) پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 59 لاکھ 18 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اسی عرصے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 89 لاکھ 24 ہزار سے زائد چالان کیے گئے اور مجموعی طور پر 5 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 58 ہزار گاڑیوں کو چالان کیا گیا، 22 ہزار 895 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 253 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، بالخصوص اوور لوڈنگ، اوور سپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز میں شہریوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے جبکہ ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کے لیے بھی مؤثر اقدامات جاری ہیں۔