جماعتِ اسلامی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یکم تا 7 اکتوبر ملین مارچ کرے گی، حافظ نعیم الرحمن

پیر 22 ستمبر 2025 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی یکم سے7 اکتوبر تک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملین مارچ کرے گی ، اس سلسلہ میں 4 اکتوبر کو لاہور اور5 اکتوبر کو کراچی میں ملین مارچ ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں منصورہ میں پریس کانفرنس میں کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے اوراسرائیل نے یہاں بمباری مزید تیز کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ برطانیہ، فرانس، ناروے، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے ،فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو روکنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ اچھا اقدام ہے،اس کو مزید وسعت دینی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کا دفاعی و معاشی معاہدہ ہونا چاہیے تا کہ تمام اسلامی ممالک مضبوط ہوں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں ایک ہزار بچے بھوک سے شہید ہوچکے ہیں ۔