وفاقی وزراء خالد حسین مگسی اور طارق فضل چوہدری کی ملاقات، وزیراعظم کی سفارتی کامیابیوں کی تعریف

پیر 22 ستمبر 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے وزیراعظم شہباز شریف کی بین الاقوامی سطح پر کی گئی سفارتی کوششوں اور پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

وزراء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت ملکی ترقی، معاشی استحکام اور خارجہ پالیسی کے میدان میں مثبت نتائج لانے کے لئے پٴْرعزم ہے۔ اس موقع پر خالد حسین مگسی نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان عالمی سطح پر اپنے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کر رہا ہے جو ایک خوش آئند عمل ہے۔ طارق فضل چوہدری نے بھی وزیراعظم کی سفارتی پالیسیوں کو ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔