Live Updates

حکومت متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے : کاظم علی پیرزادہ

نقصانات کا سروے کرانے کے بعد حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے جامع پروگرام کا اعلان جلد کرے گی، صوبائی وزیر آبپاشی

پیر 22 ستمبر 2025 20:55

غ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، جن علاقوں میں سیلاب موجود ہے وہاں ریسکیو اینڈ ریلیف کا عمل جاری ہے جبکہ جہاں سے پانی اتر گیا نقصانات کا سروے کرانے کے بعد حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے جامع پروگرام کا اعلان جلد کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل خیر پور ٹامیوالی کے سیلاب سے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر کیا، صوبائی وزیر آبپاشی گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ بہاولنگر کے موقع پر بھی موجود رہے اور محکمہ آبپاشی کی طرف سے اس جاری اقدامات بارے بریفننگ دی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر اریگیشن اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب ملکی تاریخ کا بدترین سیلاب تھا جس سے صوبہ بھر میں بھاری نقصان ہوا ہے تاہم محکمہ انہار کے انجینئرز اور سٹاف نے چناب، راوی، ستلج میں طغیانی کے دوران دن رات کام کیا، شہریوں کے جان و مال اور اریگیشن سٹرکچرز کو محفوظ رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ انداز میں دن رات کام کیا۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود بھی سیلاب زدگان کے دکھ درد میں شریک ہیں اور سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں صوبائی وزراء کی ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کی نگرانی کے لیے مامور کر رکھا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ متاثرین کی ریسکیو اینڈ ریلیف کیساتھ جن علاقوں سے پانی اتر چکا ہے وہاں نقصانات کا تخمینہ اور متاثرین کی بحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات